حکومت سے اردو اسپیشل ڈی ایس سی کا مطالبہ

   

ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن سے تحریری نمائندگی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں جہاں اقلیتی ڈیکلریشن اور اردو اساتذہ کے تقررات کی بات کہی تھی اس ضمن میں شہر اور مختلف اضلاع کے ڈی ایس سی امیدوار جن میں اکثریت ڈی ایڈ ، بی ایڈ اور ٹیٹ کوالیفائی امیدواروں کی ہے انہوں نے آج کمشنر ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن شریمتی دیواسنہا سے تحریری نمائندگی کرنے کے بعد دفتر سیاست میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست سے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگیوں سے واقف کروایا ۔ شہر اور اضلاع کاماریڈی ، رنگاریی ، کریم نگر ، نظام آباد کے امیدواروں میں صالح تسکین ، محمد جنید ، صبا بیگم ، محمد عزیز الدین ، رقیہ بیگم شامل تھے ۔ اپنی جدوجہد اور مختلف سطحوں پر نمائندگیوں اور مظاہرہ سے واقف کروایا ۔ اردو کے اسپیشل ڈی ایس سی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے گروپ I کے جائیدادوں میں اضافہ کرتے ہوئے پہلے کے اعلامیہ کو منسوخ کیا اور نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔ اس طرز پر جو ڈی ایس سی کا اعلامیہ دیا گیا تھا اس میں اردو کی کئی زمروں میں جائیدادیں ’ صفر ‘ بتائی گئی تھی اب نیا میگا ڈی ایس سی اور اسپیشل اردو ڈی ایس سی کا تازہ اعلامیہ جاری کریں ۔۔