حکومت کے پرجا وانی میں 395 درخواستوں کا ادخال

   

حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت کے پرجا وانی پروگرام کے تحت پرجا بھون میں آج عوام کی جانب سے درخواستیں حاصل کی گئیں۔ نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی کی نگرانی میں عہدیداروں نے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کی سماعت کرتے ہوئے تحریری درخواستیں قبول کی۔ آج جملہ 395 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ 125 ، ریوینیو ڈپارٹمنٹ 50 ، انرجی ڈپارٹمنٹ 36 ، اقلیتی بہبود 30، پنچایت راج 28 ، پرواسی پرجا وانی 5 اور باقی محکمہ جات کی 121 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔1