حیدرآباد میراتھن6,500سے زائد افراد کی شرکت

   

حیدرآباد، 29 اگست (یو این آئی) حیدرآباد میں این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2026 کے 15ویں ایڈیشن کے تحت ہائی ٹیکس (ایچ آئی ٹی ای ایکس) میں 5کے اور پہلی مرتبہ منعقدہ انکلو سیو رن میں 6,500سے زائد ایتھلیٹوں نے حصہ لیا، جن میں تقریباً 300 معذور افراد بھی شامل تھے ۔سائبرآباد پولیس کمشنر ایم رمیش اور سائبرآباد میونسپل کارپوریشن کی کمشنر جی سریجنا نے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کر دوڑ کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے وہیل چیئر رنرز کو روانہ کیا گیا، جس کے بعد این جی اوز، فلاحی اداروں اور 5 کے رن کے دیگر شرکاء نے دوڑ میں حصہ لیا۔رمیش نے کہا کہ حیدرآباد میراتھن میں پہلی بار انکلو سیو رن کا انعقاد کیا گیا ہے اور تقریباً 300معذور افراد کی شرکت خوش آئند ہے ۔ سریجنا نے کہا کہ اس رن سے معذور اور عام افراد کو ایک ساتھ حصہ لینے کا موقع ملا اور مساوات و شمولیت کو فروغ ملا۔