حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : موسم گرما کے دوران مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے حیدرآباد اور تروپتی کے درمیان اسپیشل ٹرینس چلائی جائیں گی ۔ چنانچہ حیدرآباد ۔ تروپتی ( نمبر 07509 ) 4 اور 11 جون کو شام 4-35 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 5-30 بجے تروپتی پہنچے گی ۔ اسی طرح تروپتی ۔ حیدرآباد اسپیشل ٹرین ( نمبر 07510 ) 7 اور 14 جون کو رات 11-50 بجے تروپتی سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 12-30 بجے دن حیدرآباد پہنچے گی ۔ یہ اسپیشل ٹرینس دونوں سمتوں میں سکندرآباد ، کاچی گوڑہ ، عمدہ نگر ، شاد نگر ، جڑچرلہ ، ( 07510 کے لیے توقف نہیں ) ، محبوب نگر ، ونپرتی روڈ ، گدوال ، کرنول سٹی ، دھون ، گوٹی ، تاڑی پتری ، یراگنڈلہ ، کڑپہ ، راجم پیٹ اور رینی گنٹہ اسٹیشنس پر توقف کریں گی ۔ یہ ٹرینس اے سی II ٹائر ، اے سی III ٹائر ، سلیپر کلاس اور جنرل سکنڈ کلاس کوچس پر مشتمل ہوں گی ۔۔