حیض والی عورت اگر کھانا پکائیں گی تو ان کے شوہرآئندہ جنم میں کتے بنیں گے: ہندو مذہبی رہنما

,

   

احمد آباد: گجرات کے ایک ہندو مذہبی رہنما نے کہا کہ حیض والی عورتیں اپنے شوہروں کے لئے کھانا پکائیں گی تو ان کے شوہر آئندہ جنم میں کتے پیدا ہوتے ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں کا پکا ہوا کھانا کھانے والا آئندہ جنم میں بیل بن کر پیدا ہوتا ہے۔ یہ باتیں سوامی کرشنا سواروپ داس جی نے کہی ہیں۔ سواراپ داس کی تعلق سوامی نارائنہ مندر سے ہیں۔وہ گجرات کے بھج میں لڑکیوں کا ایک کالج بھی چلاتے ہیں۔

YouTube video

واضح رہے کہ یہ وہی کالج ہے جو پچھلے دنوں خبروں کی سرخیوں میں تھا جب کالج کے خاتون اسٹاف نے لڑکیوں کو انڈر گارمینٹس اتارنے کیلئے کہا گیا تاکہ یہ دیکھا گیا تھا کہ یہ لڑکیاں حالت حیض میں ہیں یا نہیں۔ سوامی کرشنا سواروپ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کوئی مرد حیض والی عورت کے ہاتھوں بنا ہوا کھانا کھاتا ہے وہ آئندہ جنم میں بیل بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے ان خیالات سے متفق ہوں گے مجھے کوئی پروا نہیں لیکن ہمارے شاستروں میں یہ باتیں لکھی ہوئی ہیں۔ ہمارے شاستروں کے مطابق جب کوئی حیض والی عورت اپنے شوہر کے لئے کھانا بناتی ہے تو اس کا شوہر آئندہ جنم میں کتیا بنتا ہے۔ انہوں نے مردوں پرزور دیا کہ وہ کھانا پکانا سیکھ لیں۔