خواتین کمیشن عوام کا کمیشن یا کویتا کمیشن تلنگانہ مہیلا مورچہ کی صدر کا سوال

   

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر گیتا مورتی نے سوال کیا کہ ریاستی خواتین کمیشن عوام کا کمیشن ہے یا کویتا کمیشن ہے۔ گیتا مورتی نے کہا کہ کمیشن اس وقت سورہا تھا جب بی آر ایس کے ایم ایل اے کوشک ریڈی نے خواتین کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے۔ انہوں نے کہا کہ ویمنس کمیشن خواتین پر حملوں اور زیادتیوں کا خاموش تماشہ دیکھتا رہا کبھی کوئی کارروائی نہیں کی۔