خوبصورت ترین خاتون پولیس افسر مداح از خود گرفتاری دینے کو تیار

   


واشنگٹن : کولمبیا کی ڈیانا را مریز کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون پولیس افسر قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے اور ان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ان کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے مداح خطرناک مجرموں نے ان کے ہاتھوں گرفتاری دینے پر بھی آمادگی ظاہر کر دی۔ بین الاقوامی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی طرف سے ’’دنیا کی سب سے خوبصورت پولیس آفیسر‘‘ کے طور پر سراہا جانے والی ڈیانا رامیرز نے اپنے جرائم سے لڑنے والے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی خدمت اور حفاظت کرنا ایک اعزاز ہے۔