نیویارک : امریکی فوج نے اطلاع دی ہے کہ شام میں ایک فضائی حملے میں داعش کا سرغنہ ابو یوسف اور تنظیم کا ایک رکن مارا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایکس پیج پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے گزشتہ روز شام پر فضائی حملہ کیا۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ شام کے دیر الزور علاقے میں سینٹ کام فورسز کے فضائی حملے میں داعش کا سرغنہ ابو یوسف اور تنظیم کا ایک رکن مارا گیا۔ سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دعویٰ کیا کہ داعش کا مقصد شام میں شامی ڈیموکریٹک فورسسز کا نام استعمال کرنے والی PKK؍YPG دہشت گرد تنظیم کے زیر کنٹرول جیلوں کے 8 ہزار ارکان کو اغوا کرنا ہے، لہذا “اس کے لیے کام کرنے والے سرغنوں اور دیگر کارندوں کو جارحانہ طور پر نشانہ بنایا جائیگا۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ یہ حملہ ایک ایسے علاقے میں کیا گیا جو پہلے شامی حکومت اور روسی دستوں کے زیر کنٹرول تھا۔