ماسکو: روس کے جنوبی داغستان جمہوریہ میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد گروپ کے 12 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔مقامی سیکورٹی سروسز نے ہفتے کے روز اسپوتنک کو یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘‘داغستان جمہوریہ میں فیڈرل سیکیورٹی سروس ڈائریکٹوریٹ کے افسران کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد، روس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 12 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشت گرد ایک بڑا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔’’بیان کے مطابق مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی کے دوران افسران نے دو دھماکہ خیز آلات، ایک ٹن امونیم نائٹریٹ، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا۔ دھماکہ خیز آلات کو موقع پر ہی تباہ کر دیا۔