سرور نگر کے خاندان نے 130 ڈشس کا اہتمام کیا
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے علاقہ سرور نگر میں ایک خاندان نے اپنے آندھرا پردیش کے رہنے والے داماد کیلئے پہلی مرتبہ سنکرانتی تہوار کے لیے سسرال آمد پر 130 قسم کے مختلف پکوانوں سے شاندار استقبال کیا ۔ پکوان میں گوشت ، ترکاریاں بگارا ، پلی ہارا اور میٹھے میں مختلف قسم کی ڈشیس شامل تھیں۔ کرانتی اور کلپنا کی بڑی بیٹی کی شادی کاکناڈا کے ساکن ملکاارجن سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔ داماد کی پہلی مرتبہ تہوار کے موقع پر آمد پر سسرال والوں نے بڑی خوش دلی سے مختلف قسم کے پکوان کا اہتمام کیا ۔ اتنے مختلف قسم کے پکوان دیکھ کر داماد بھی حیران رہ گیا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تلگو ریاستوں میں مہمانوں کی کس طرح عزت کی جاتی ہے اور مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی ۔ تہواروں کے موقع پر تلگو ریاستوں میں مختلف قسم کے پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ سال بھی ایک خاندان نے اپنے داماد کے بے شمار پکوانوں سے استقبال کیا تھا ۔ ش