داماد کے لیے چاندی کی چپل کا تحفہ،مہنگائی کے دور میں سسرال والوں کی دریا دلی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان کو چھونے کے دوران مہاراشٹرا کے ایک شخص نے اپنے داماد کو چاندی سے تیار کردہ کولہاپوری چپل کا ایک جوڑا تحفے میں دیا جس سے سب حیران رہ گئے ۔ اس چپل کی تیاری میں 1.5 کلو گرام دھات کا استعمال کیا گیا ۔ حقیقتاً یہ ہے کہ اس چپل کے جوڑے کی قیمت 4 لاکھ روپئے سے زیادہ ہیں جو سوشیل میڈیا پر ایک موضوع بحث بن گیا ہے ۔ کولہا پور کے چمڑے کے ایک مشہور کاریگر وکرانت مالی نے اس منفرد سینڈل کو ڈیزائن کیا ۔ موجودہ ادھیکاماسم کے دوران کولہا پور اور سانگلی علاقوں میں دامادوں کو تحائف پیش کرنے کی ایک دیرینہ روایت رہی ہے ۔ ایک شخص نے اپنے داماد کو بیش قیمتی تحفہ دے کر سب کو حیرت زدہ کردیا ۔۔ ش m/b