حیدرآباد۔ 27 جولائی (پریس نوٹ) میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر دانا کشور نے عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے ذخائر آب کا دورہ کرتے ہوئے بارش کے پانی کا بہاؤ کا جائزہ لیا۔ پولیس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دونوں ذخائر آب کے قریب سیکوریٹی اضافہ کریں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکسی برتیں۔