دردمند ملت نعیم اﷲ شریف کی محبوب نگر آمد پر خیرمقدم

   

محبوب نگر : دردمند ملت جناب نعیم اﷲ شریف سابق نائب صدر جدہ اُردو اکیڈیمی حال مقیم محبوب نگر کا محبوب نگر آمد پر موصوف کا بزم کہکشاں میں خیرمقدم کیا گیا ۔ موصوف ایک عرصہ دراز سے ملی و اوقافی مسائل کے تحفظ و اس کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور نمائندگی کرتے آرہے ہیں ۔ موصوف حیدرآباد و ضلع محبوب نگر کے اوقافی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ اس خصوص میں ایک مذاکرہ منعقد ہوا جس میں مسرز حلیم بابر صدر بزم کہکشاں، ایم اے رزاقی سابق صدر حرا ایجوکیشنل سوسائٹی ، یوسف بن ناصر معتمد اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی ، ایم اے عزیز این آر آئی نے حصہ لیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ضلع محبوب نگر کے اوقافی مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک تفصیلی رپورٹ ضلع پروٹکشن کمیٹی کو روانہ کرتے ہوئے درخواست کی جائیگی کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے میں نمایاں رول ادا کرے تاکہ اوقافی جائیداوں کا تحفظ ہو اور منشائے وقف کے مطابق اقدامات کئے جائیں ۔ اوقافی جائیدادوں کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تساہلی یا بددیانتی دین و نیا کی بربادی کا باعث ہوگی ۔