درگاہ یوسفین سے قرآن مجید کے قلمی مخطوطات کا سرقہ

   

قیمتی کارپیٹس کی بھی چوری ۔ وقف بورڈ کا پولیس میںشکایت سے گریز کیوں ؟
حیدرآباد24جنوری(سیاست نیوز) درگاہ حضرات یوسفین ؒ میں موجود قرآن مجید کے قلمی مخطوطات ‘ نادر کتب اور قیمتی کارپیٹس کی چوری کے باوجود تلنگانہ وقف بورڈ سے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی بلکہ بورڈ عہدیداروں کے دباؤ اور درگاہ امور کے نگران ملازم نے شکایت کنندگان کی شکایت کو نظر انداز کر دیا۔سابق سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرات یوسفین ؒ کے کمرہ میں موجود نادر کتابوں کے ذخیرہ کے و قرآن مجید کے نادر مخطوطات کے ساتھ قیمتی کارپیٹس کو گذشتہ دنوں چوری کئے جانے کی شکایت ہیں اور اس سرقہ سے جب بعض افراد نے وقف بورڈ کے ذمہ داروں کو واقف کروایا تو ذمہ داروں نے درگاہ امور کے نگران اپنے ملازم یا بورڈ سے شکایت کی بجائے صورتحال سے واقف کروانے پہنچنے والوں کو ہی پولیس سے رجوع ہونے کی ہدایت دی لیکن پولیس نے ان کی شکایت پر کارروائی کی بجائے جی ڈی انٹری پر اکتفاء کرکے انہیں روانہ کردیا۔درگاہ حضرات یوسفینؒ گذشتہ چند برسوں سے وقف بورڈ راست انتظامیہ میں ہے اور درگاہ کے امور میں وقف بورڈ کے ملازمین کی من مانی کی متعدد شکایات اور قبروں کیلئے جگہ کی فروخت کے بھی الزامات عائد کئے جا رہے ہیں اور اب درگاہ شریف سے نادر کتب و قرآن کے قلمی مخطوطات غائب ہوچکے ہیں۔م