دریائے راوی کے کنارے مقیم افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

   

گرداسپور: جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے اتوار کو دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی اطلاعات ملنے کے بعد پنجاب کے گرداسپور ضلع انتظامیہ نے دریائے راوی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے ۔دریائے اُجھ (دریائے راوی کی ایک معاون ندی) میں چھوڑا جانے والا پانی تقریباً ایک بجے تک گرداسپور کے علاقے میں پہنچے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مذہبی مقامات کے لاؤڈا سپیکرز کے ذریعہ دریا کے کنارے آباد تقریباً 30گاوں کے لوگوں کو چوکنا رہنے اور کناروں پر بنائے گئے دھوسی ڈیم کے اندر خالی جگہوں پر رہنے والے گجر خاندانوں کو فوراً علاقہ چھوڑ کر جانے کے لئے کہا ہے ۔