دنیا کی سب سے پتلی فلک بوس عمارت مکمل ہوگئی

   


مین ہٹن:  دنیا کی پتلی ترین اور فلک بوس عمارت (اسکائی اسکریپر) اب افتتاح کے لیے تیار ہے جو 91 منزلہ بلند ہے اور مجموعی طور پر 1428 کی بلندی رکھتی ہے۔امریکی شہر مین ہٹن کے سیںٹرل پارک میں قائم اس شاندار عمارت کو اسٹائن وے ٹاور کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں امریکہ کی مشہور پیانوساز کمپنی اسٹائن وے اینڈ سنز نے قائم تھی جہاں سوئی کی طرح کھڑی عمارت شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔اس میں 46 اپارٹمنٹ قائم ہیں جو ایک منزلہ یا ڈپلیکس ہیں جبکہ اسے چونے کے پتھر، ماربل، گہرے سیاہ فولاد اور دیگر اجزا سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اندرونی ڈیکوریشن میں شاہ بلوط درخت کی لکڑی لگائی گئی ہے جبکہ پکاسو اور دیگر مشہور مصوروں کے اصلی فن پارے لگائے گئے ہیں جو اس عمارت کو انتہائی قیمتی بناتے ہیں۔