دو ببروں نے ایک زرعی مزدور کو کھا لیا

   

امریلی (گجرات) : گجرات کے ضلع امریلی میں مدھیہ پردیش کے متوطن ایک زرعی مزدور کو دو ببروں نے ہلاک کرکے کھا لیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا اور مہلوک کی شناخت بھائی دیش بولابھائی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ڈپٹی کنزرویٹر (گیر ایسٹ) راج دیپ سنگھ نے بتایا کہ انہیں گذشتہ شام فون پر اطلاع موصول ہوئی کہ مدھیہ پردیش کا ایک مزدور دو ببروں کے حملہ کا نشانہ بنا اور لاپتہ ہے۔ محکمہ کی کئی ٹیموں کو مختلف حصوں میں تلاشی کیلئے سرگرم کیا گیا۔ اتوار کو سہ پہر ایک ٹیم کو آخر کار ایک ببر (نر) کا پتہ چلا جسے بیہوش کردیا گیا ۔اس کو گیر لائن کیر سنٹر کو منتقل کرکے رکھا گیا ہے۔