بھوپال : کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے دروپدی مرمو کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ سنگھ نے ٹویٹ کیا اور کہا، دروپدی مرمو کو صدر منتخب ہونے پر بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔ مجھے پوری امید ہے کہ وہ آئین میں درج ایس سی اور ایس ٹی کے مفادات کا مکمل تحفظ کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں پی ای ایس اے قانون کو نافذ کرکے مہاتما گاندھی کے گرام سوراج کے خواب کو پورا کریں گے ۔ قبل ازیں کل رات سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے دروپدی مرمو کو ملک کے 15ویں صدر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔