نئی دہلی: وزارت داخلہ نے اپنے نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالٹکس یونٹ کے ذریعہ شناخت کیے جانے کے بعد حکومت نے کہا کہ اس نے منظم جرائم یا ٹاسک پر مبنی پارٹ ٹائم جاب دھوکہ دہی میں ملوث 100 ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔ انڈین سائبرکرائم کوآرڈینیشن سنٹر جو وزارت داخلہ کی ایک ونگ ہے، اس کے ذریعہ گزشتہ ہفتے منظم سرمایہ کاری یا ٹاسک پر مبنی حصہ میں شامل 100 سے زیادہ ویب سائٹس کی نشاندہی اور سفارش کی تھی جو جز وقتی نوکری کی دھوکہ دہی کررہے تھے ۔ منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت یہ کارروائی کی ہے۔