نئی دہلی ۔ 27؍ستمبر ( ایجنسیز )الیکشن کمیشن نے دہلی اور مہاراشٹرا میں ایس آئی آر کی تاریخ بڑھا دی ہے۔ دہلی میں ایس آئی آر کے دوران دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ مہاراشٹرا میں اب بارہ اکتوبر تک دعوے اور اعتراضات دائر کیے جاسکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے 26 ستمبر کو ایس آئی آرسے متعلق کئی فیصلوں کو منظوری دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی میں دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ تیس اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ نوٹس، دعوے اور اعتراضات کو نمٹانے کی آخری تاریخ تیس نومبر تک کر دی ہے۔ مہاراشٹرا میں، چیف الیکٹورل آفیسر کی درخواست پر دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ نوٹس اور دعووں اور اعتراضات پر کارروائی کی آخری تاریخ دس نومبر 2026 تک کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کے کمشنروں کی جانب سے عہدیداروں کو جاری کردہ تمام ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
ای سی آئی نے کہا کہ ایس آئی آر پہلے ہی 20 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول بہار اور مغربی بنگال میں مکمل ہو چکا ہے۔