نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو ایک تنظیم کے بانی خالد سیفی کی فروری 2020 میں شہر کے کچھ حصوں میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق ایک مقدمے میں ان کے خلاف قتل کے الزامات کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔جسٹس منوج کمار اوہری نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ملزم کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔24 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑا تھا۔