نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ دہلی میں دن دہاڑے لوٹ مار، بم دھماکے ، فائرنگ، بھتہ خوری کے واقعات ہو رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امن و قانون ٹوٹ چکا ہے اور بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں ذمہ دار ہیں۔دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ اتوار کی صبح روہنی میں سی آر پی ایف اسکول کے نزدیک ہونے والا بم دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ تہوار کے موسم میں دھماکہ دہلی میں سیکورٹی انتظامات اور وزارت داخلہ کی چوکسی کو بے نقاب کر رہا ہے ۔