نئی دہلی: عالمی یوم خواتین کے کے موقع پر جمعہ کی صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک یہاں جواہرلا نہر اسٹیڈیم میں این سی آئی ای ٹی ، این ایس ڈی سی، ایف آئی سی سی آئی، ایس پی ای ایف ایل، ایس سی کے تعاون سے اور فٹ انڈیا کے زیر اہتمام ‘فٹ انڈیا پنک سائکلوتھون-2024’ کا پہلا ایڈیشن کامیابی سے شروع ہوا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کی صحت، تندرستی اور شمولیت کو فروغ دینا ہے ۔ یہ پروگرام مشن ایف آئی ٹی انڈیا کی ڈائریکٹر ایکتا وشنوئی اور ڈائریکٹر ارون کمار گپتا کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا ۔اس دوران شرکاء کی جانب سے سائیکل ریس اور زومبا جیسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شرکاء اور تماشائیوں کو یکساں طور پر جوڑنے کے لیے مختلف دلچسپ پروگرام بھی منعقد کیے گئے ۔