حیدرآباد۔ یکم نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں ذات پات پر مبنی سروے کیلئے تیاریوں کے درمیان حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوے پرائمری اور ہائی اسکولس میں برسر خدمت سکنڈری گریڈ ٹیچرس ( اے جی ٹیز ) کو اس سروے سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا اور احکام جاری کئے ۔ حکومت ریاست میں 6 نومبر سے ذات پات پر مبنی سروے کا آعاز کر رہی ہے ۔ اس سروے میں 36,549 ایس جی ٹیز اور 3414 پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹرس کو سروے سے استثنی دینے کے احکام جاری کئے گئے ۔ 2