ممبئی : ممبئی پولیس نے این سی پی (اجیت پوار) کے مقتول لیڈر بابا صدیقی کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیق کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں اتر پردیش کے نوئیڈا سے ایک 21 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے ۔ ملزم کو نرمل نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ٹکسٹ میسج بھیجنے کے پیچھے اس کی نیت جاننے کیلئے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ ممبئی پولیس نے اس کے بعد دھمکیوں کے پیچھے محمد طیب کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل، ممبئی پولیس نے جمشید پور کے ایک 24 سالہ سبزی فروش شیخ حسین شیخ محسن کو ممبئی ٹریفک پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام پر گرفتار کیا تھا۔ اداکار سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے والا دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پر موصول ہوا تھا۔ پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن، پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔