راج ناتھ کی رہائش گاہ پر رنگا رنگ ہولی ملن تقریب

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پرآج ہولی ملن کی رنگا رنگ تقریبات دیکھنے میں آئیں، جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو ہولی کے رنگوں میں رنگے ہوئے اور جشن سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے ۔وزیر دفاع نے ٹویٹ کیاکہ میری سرکاری رہائش گاہ پر ہولی کے مبارک موقع پر امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کی میزبانی کرنے پر کافی خوشی ہورہی ہے ۔ہولی ملن کی تقریب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کرتا پہنے اور گلے میں رنگین اسکارف ڈالے ہوئے ہیں اورانہیں امریکی کامرس سکریٹری کو سرخ اور سبز عبیر گلال لگاتے دیکھاجاسکتا ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ امریکی کامرس سکریٹری ریمونڈو کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ہولی منا رہے ہیں۔وزیر دفاع کی رہائش گاہ پر ہولی ملن کی تقریب میں موجود دیگر وزراء میں وزیر تجارت پیوش گوئل، وزیر قانون کرن رجیجو، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی شامل تھے ۔