راجستھان بورڈامتحانات آن لائن درخواست کے عمل کا آج سے آغاز

   

اجمیر: راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے سال 2024 کے مین امتحان کے لیے آن لائن درخواست کا عمل کل 14 اگست سے شروع ہوگا۔ اجمیر ہیڈکوارٹر کے بورڈ ذرائع نے یہ بتایاکہ درخواست دینے کا عمل 14 اگست سے شروع ہوگا۔ عام امتحان 13 ستمبر تک فیس کے ساتھ جاری رہے گا یعنی طلباء 13 ستمبر تک امتحانی درخواست بھرلیں۔ امتحانی درخواستیں 26 ستمبر تک اضافی امتحانی فیس کے ساتھ بھری جا سکیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے امتحانی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ ریگولر طلباء کو 600 روپے فیس اور کراس پانڈنس طلباء کو 650 روپے جمع کرانے ہوں گے ۔