راجیو گاندھی سے متعلق کے ٹی آر کے ریمارکس پر جگا ریڈی کی برہمی

   

حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ جگا ریڈی نے راجیو گاندھی سے متعلق کے ٹی آر کے ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ کے ٹی آر سکریٹریٹ کے روبرو راجیو گاندھی کے مجسمہ کو اُکھاڑپھینکنے کا اعلان کررہے ہیں۔ بی آر ایس قائدین کے بیانات افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تلی سے ہمدردی کا اظہار کرنے والوں کو دس سال تک مجسمہ کی تنصیب کا خیال کیوں نہیں آیا۔جگا ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی دس سال تک برسراقتدار رہے گی اور بی آر ایس کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔1