حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے راشٹر پتی نیلائم میں وزیٹرس سنٹر کے آغاز کے موقع پر ہینڈی کرافٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ گورنر نے راشٹر پتی نیلائم میں عوام کے مشاہدہ کیلئے رکھی گئی اشیاء اور مختلف گوشوں کا مشاہدہ کیا۔ گورنر نے کہا کہ ہینڈی کرافٹ نمائش کے اہتمام سے ہندوستانی ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ کی عظیم روایات کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دستکاروں کی مہارت کے مظاہرہ کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ راشٹر پتی نیلائم کا دورہ کرتے ہوئے ہندوستانی تاریخ اور اس کی تہذیب کی خوبصورتی کا مشاہدہ کریں۔ وزیٹرس فیسلٹیشن سنٹر اور ہینڈلوم ایگزبیشن کے افتتاح سے قبل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ورچول موڈ میں افتتاح کی رسم انجام دی۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور دوسرے موجود تھے۔1