نئی دہلی: دہلی کی شاہدرہ میں اسٹیج پر رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرنے والے سشیل کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت ہو گئی۔ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک ان کے سینے میں تیز درد اور گھبراہٹ ہوئی جس کے بعد انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کرنے ایمبولنس کو بلایا گیا لیکن ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں ان کا دیہانت ہو گیا۔ ان کی عمر لگ بھگ 54 سال تھی۔بھگوان شری رام کا کردار نبھانے والے سشیل کوشک پیشے سے ایک پراپرٹی ڈیلر تھے۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں رام لیلا کھیلی جاتی ہے جس میں شری رام کی زندگی پر مبنی واقعات کو اسٹیج پر پیش کیا جاتا ہے۔