راما گنڈم میونسپل کارپور یشن کواربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں تبدیلکرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔27۔ اکٹوبر(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں شہری علاقوں میں اضافہ اور ان کی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کے طور پر راما گنڈم میونسپل کارپوریشن کو راما گنڈم اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے جی او 165 جاری کیا جاچکا ہے ۔احکامات میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے راما گنڈم میونسپل کارپوریشن کو راما گنڈم اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے شہری ترقیات کے فنڈس سے ترقی دینے کے اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔احکامات کے مطابق راماگنڈم اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی RUDA کے تحت 198 مواضعات کو شامل کرتے ہوئے یہ اتھاریٹی تشکیل دی گئی ہے جسے شہری طرز پر ترقی دینے کے اقدامات کئے جائیں گے اور اس علاقہ میں موجود مواضعات کے علاوہ شہری علاقوں میں یکساں ترقی فراہم کرنے کے لئے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے گا۔عہدیداروں کے مطابق ریاست میں بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور حکومت نے دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے طرز پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔3