نئی دہلی: وقف ترمیمی بل کے عوامی تحریک پیدا کرنے اور حکومت کو بل کو واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکے زیر اہتمام جھارکھنڈکی راجدھانی رانچی میں 6اکتوبر کو وقف کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ یہ اطلاع مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے دی ہے ۔انہوں نے آج یہاں جاری ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے مختلف بڑے شہروں میں وقف کے موضوع پر کانفرنس منعقد کررہاہے ۔ گزشتہ 10/ ستمبر کوکلکتہ میں وقف کانفرنس رکھی گئی تھی، اوراسی وقت جھارکھنڈ کے ارکان بورڈ کی دعوت پر طے کیاگیا تھا کہ 6 اکتوبر 2024 کو رانچی میں وقف کانفرنس رکھی جائے ، لہذا اسی تاریخ کو حج ہاؤس میں وقف کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔