حیدرآباد22 اپریل (سیاست نیوز) راہول گاندھی کے 6 مئی کے دورہ ورنگل کو کامیاب بنانے ریونت ریڈی صدر پردیش کانگریس نے 23 اپریل کو گاندھی بھون میں توسیعی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں پردیش کانگریس عہدیدار ، پولیٹیکل افیرس کمیٹی ارکان ، ضلع کانگریس صدوراور اسمبلی و پارلیمانی حلقہ کوآرڈینیٹرس کے علاوہ سینئر قائدین شرکت کریں گے۔