حیدرآباد۔4۔ مئی (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کے عثمانیہ یونیورسٹی میں 7 مئی کے پروگرام کی اجازت کے مسئلہ پر طلبہ تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیموں نے آج یونیورسٹی کے احاطہ میں احتجاج منظم کیا اور یونیورسٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ 7 مئی کو راہول گاندھی کے پروگرام کی اجازت دی جائے ۔ احتجاج کے نتیجہ میں یونیورسٹی میں ماحول کشیدہ ہوگیا کیونکہ ٹی آر ایس کی طلبہ تنظیم اور بی جے پی کی طلبہ تنظیم راہول گاندھی کے پروگرام کی مخالفت کر رہی ہے۔یونیورسٹی حکام نے 7 مئی تک پولیس کو سخت چوکسی کی ہدایت دی ہے کیونکہ کانگریس قائدین نے اجازت نہ ملنے کے باوجود راہول گاندھی کا یونیورسٹی کا دورہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ تنظیموں نے وائس چانسلر کیخلاف احتجاج میں شدت پیدا کردی ہے اور وائس چانسلر اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ طلبہ تنظیموں نے پروگرام کی اجازت ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ راہول گاندھی 6 اور 7 مئی کو تلنگانہ کے دورہ پر ہیں۔ وہ 6 مئی کو ورنگل میں کسانوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور 7 مئی کو حیدرآباد میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ ر