ممبئی :رتن ٹاٹا کو بھارت رتن سے نوازا جائے۔ یہ تجویز مہاراشٹرا حکومت نے مرکزی حکومت کو پیش کی ہے۔ 2021 میں رتن ٹاٹا نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے لیے بھارت رتن کا مطالبہ کرنے سے گریز کریں۔مہاراشٹر اکی کابینہ نے 10 اکتوبر 2024 کو رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا۔مہاراشٹر اکی کابینہ نے 10 اکتوبر 2024 کو رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہاراشٹر کی کابینہ نے رتن ٹاٹاکی موت کے بعد جمعرات 10 اکتوبر کو ایک میٹنگ میں رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی تحریک وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کابینہ میں پیش کی اور کہا گیا کہ مرکزی حکومت کو ٹاٹا کو بھارت رتن دینے کی تجویز پیش کی جائے گی۔