رشتہ داروں کی وفاداری آزمانے موت کی جھوٹی اطلاع

   

برازیلیا : برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے عجیب و غریب اقدام نے اس کے خاندان والوں اور دوستوں کو شدید ناراض کردیا۔ 60 سالہ بلٹازار لیموز نے اپنی موت کے حوالے سے جھوٹی اطلاع دلوائی تاکہ وہ یہ دیکھ سکے کہ اس کی آخری رسومات اور جنازے میں کون کون شریک ہوا۔ بلٹازار لیموز جو ایونٹ اور رسومات منعقد کرنے کے شعبے سے وابستہ ہے اور اسے ایسی تقریبات کے انعقاد میں مہارت حاصل ہے۔ وہ اب تک جنازوں کی سیکڑوں رسومات کا انعقاد کرچکا ہے۔ اس کے مطابق ان میں سے بعض جنازوں میں صرف دو افراد شریک ہوئے جبکہ دیگر میں 500 تک بھی شامل ہوئے۔ حال ہی میں اس کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ وہ جائزہ لے کہ اگر وہ مرجائے تو اس کی آخری رسومات میں خاندان اور دوستوں میں سے کتنے لوگ شریک ہوئے۔ لہٰذا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی موت کی جھوٹی اطلاع دلوائے گا تاکہ آخری رسومات میں شریک لوگوں کو دیکھ سکے۔