بیجنگ: چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی لیاننگ صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی وین شی کو رشوت خوری کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔صوبہ شان ڈونگ میں تائی آن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے مطابق لی کو تاحیات ان کے سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے اور ان کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔