نئی دہلی : کانگریس پارلیمنٹری پارٹی کی چیرپرسن سونیا گاندھی نے برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ باہمی روابط میں مزید مضبوطی آئے گی۔ ’’مجھے آپ کے وزیراعظم برطانیہ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر خوشی ہے۔ یہ بلا شبہ ہندوستان میں ہم تمام کیلئے فخر کا معاملہ ہے‘‘۔ سونیا گاندھی نے سونک کو ایک مکتوب میں کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے تعلقات ہمیشہ بہت خاص رہے ہیں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آپ کی میعاد کے دوران یہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔رشی سونک نے گزشتہ روز کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد جائزہ لیا ہے۔