روس کو دہشت گردریاست قرار دیا جائے: زیلنسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس کو دہشت گردریاست قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں نیٹو کے 68 ویں پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں سے کھِیلنے والا روس اب بجلی،پانی اور توانائی کے دیگر ذرائع کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے لہذا میرا مطالبہ ہے کہ اسے ایک دہشتگرد ریاست قرار دیا جائے۔ زیلنسکی نے متنبہ کیا کہ یوکرین کی جوہری تنصیبات پر روس نے حملہ کیا تو اس کا اثر تمام دنیا پر پڑے گا لہذا میرا عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ ہماری جوہری تنصیبات کی حفاظت کو ممکن بنانے میں مدد کرے۔یوکرینی صدر نے نیٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمیں طیارہ شکن دفاعی نظام مہیا کرے اور روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اطلاق کرے۔