ماسکو : روس کے کیمیکل ڈیفنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس سے خطرات میں اضافے کا امکان ہے ۔ ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارٹونے روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے نووستی سے کہا، “ہم یوکرین میں امن چاہتے ہیں، ہم کسی بھی قسم کے بڑھتے خطرات سے بچنا چاہتے ہیں، اس لیے ہم ان تمام مسائل کو تشویش کے معاملات کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کیونکہ ایسے تمام اقدامات بڑھتے خطرات کے ساتھ آتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ اگر 20 جنوری کو امریکی صدر منتخب ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے تناؤ بڑھتا ہے تو اس تاریخ کے بعد جلد امن قائم کرنے کے مواقع پر اس کا منفی اثرپڑ سکتا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر کیریلوف اور ان کے ساتھی کی منگل کو ماسکو میں ایک الیکٹرک اسکوٹر میں بم دھماکے میں موت ہو گئی تھی۔