روسی ڈرون رومانیہ کے رہائشی علاقہ میں جا گرا

   

ماسکو ؍ صوفیہ ۔ 29 مئی (ایجنسیز) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایک بڑا واقعہ اس وقت پیش آیا جب روسی ڈرون یوکرین کی جانب حملے کے دوران رومانیہ کی حدود میں داخل ہو کر ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہیکہ روسی ڈرون نے براہِ راست نیٹو رکن ملک کی شہری عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق روسی ڈرون رومانیہ کے مشرقی شہر گالاتی میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کئی خاندانوں کو عمارت خالی کرنا پڑی۔