رونالڈو گول کرنے میں ناکام ، ہیری کین کی متاثر کن کارکردگی

   

ڈلاس / ہیوسٹن، 18 جون (یو این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2026کے ساتویں دن اسٹار فٹبال کھلاڑیوں کا مظاہرہ ملا جلا رہا۔ پُرتگال اور ڈی آر کانگو کے درمیان مقابلہ 1-1سے ڈرا ہونے کی وجہ سے کرسٹاینو رونالڈو مایوس نظر آئے ، وہیں ہیری کین نے کروشیا پر انگلینڈ کی شاندار 4-2 کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انتونی سیمینیو اور گھانا نے پناما پر آخری لمحات میں 1-0 سے جیت حاصل کی، جس میں کالیب یرینکی نے 95 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے آخری وقت میں تینوں پوائنٹس چھین لیے ۔ کولمبیا اور ازبکستان کے درمیان بھی ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں جنوبی امریکی ٹیم 3-1 سے کامیاب رہی، لیکن یہ میچ اسکور لائن سے کہیں زیادہ چیلنجنگ تھا۔ڈی آر کانگو نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطابی دعویدار پُرتگال کو فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ‘کے ‘کے مقابلے میں 1-1 کے ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔ رابرٹو مارٹنیز کی کوچنگ میں پُرتگال کی ٹیم ٹورنمنٹ میں بڑی امیدوں کے ساتھ اتری ، جس میں کرسٹینو رونالڈو، برونو فرنانڈیز اور برنارڈو سلوا جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں، لیکن میچ پر غلبہ برقرار رکھنے کے باوجود وہ ڈی آر کانگو کے مضبوط دفاع (ڈیفنس) کو توڑنے میں ناکام رہے ۔ دوسری طرف، ڈی آر کانگو کی ٹیم 1974 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے اور اس نے پہلے ہاف سے ٹھیک پہلے اپنا پہلا گول کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ڈی آر کانگو نے اپنے بہترین دفاع کے دم پر پُرتگال کو برابری پر روکے رکھا۔میچ کا پہلا گول پُرتگال کی جانب سے کیا گیا۔ جواؤ نیویس کے بہترین وقت پر لگائے گئے ہیڈر سے پُرتگال نے سبقت حاصل کی۔ نیٹو نے بائیں جانب سے شاندار پاس دیا اور باکس کے اندر نیویس کو خالی جگہ ملی، جنہوں نے انتہائی سمجھداری سے گیند کو گول کیپر کی پہنچ سے دور نیٹ میں پہنچا دیا۔ کانگو نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں برابری کا گول داغا، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان کا پہلا گول تھا۔ پُرتگال کی ٹیم اس اچانک گول سے حیران رہ گئی۔ یوان ویسا نے ہیڈر کے ذریعے گول کیا تو اسٹینڈز میں موجود شائقین جھوم اٹھے ۔ دوسرے ہاف میں پُرتگال نے کڑی محنت کی لیکن وہ جتوانی گول نہ کر سکے ۔ رونالڈو کو گول کرنے کے واضح مواقع نہ مل سکے اور جو ایک دوملے ، وہ ان کا فائدہ نہیں اٹھا پائے ۔ رونالڈو خود بھی مایوسی میں اپنا سر ہلاتے ہوئے نظر آئے ۔انگلینڈ نے گروپ ‘ایل’میں شاندار آغاز کرتے ہوئے کروشیا پر 4-2 کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ ہیری کی جانب سے 12 ویں منٹ میں بہترین شروعات دلوائی ۔