روڈی شیٹرس کا ہوٹل پر حملہ ، عطا پور میں کشیدگی

   

حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ عطا پور میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک روڈی شیٹر اور اس کے ساتھیوں نے پستہ ہاوز ہوٹل پر ہنگامہ آرائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر نگر کے علاقہ اوپر پلی میں روڈی عناصر کا ایک ٹولہ جس میں 17 افراد شامل تھے اچانک ہوٹل میں داخل ہوکر وہاں موجود گاہکوں پر حملہ کردیا۔ اس دوران غیر سماجی عناصر نے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا اور کھانا پھینک دیا۔ روڈی عناصر کے اس اچانک حملہ سے پریشان گاہک ہوٹل سے باہر نکل پڑے جہاں پر ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے اس واقعہ پر عطا پور پولیس سے شکایت درج کروائی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ پارکنگ کے مسئلہ پر یہ واقعہ پیش آیا اور پولیس عطا پور نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کے ذریعہ حملہ آوروں کی نشاندہی کرلی ہے اور انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ب