حیدرآباد۔/23 مارچ، ( سیاست نیوز) میدک کی ٹی آر ایس رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی آج ایک حادثہ میں محفوظ رہیں۔ پدما دیویندر ریڈی کی کار کو اکناپیٹ ریلوے گیٹ کے قریب اسکارٹ گاڑی نے ٹکر دے دی جس میں ان کا سیکورٹی عملہ سوار تھا۔ اس حادثہ میں پدما دیویندر ریڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور وہ محفوظ رہیں جبکہ ان کی کار کو نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ میدک ضلع کے دورہ کی تکمیل کے بعد وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے رامائم پیٹ جارہی تھیں کہ اکنا پیٹ ریلوے گیٹ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔