جلد ہی کانگریس میںشمولیت کی قیاس آرائیاں
حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے چیوڑلہ رکن اسمبلی کالے یادیا نے سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ کہا جار ہاہے کہ وہ جلد کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ بی آر ایس ارکان اسمبلی جنہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اب تک ملاقاتیں کی ہیں ان میں رکن اسمبلی چیوڑلہ کے ۔یادیا کا نمبر ساتواں ہے ۔ریاست میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد مختلف ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر سے ملاقات کی جن میں متحدہ ضلع میدک سے منتخب 4بی آر ایس ارکان اسمبلی کے علاوہ رکن اسمبلی راجندر نگر پرکاش گوڑ‘ ٹی وینکٹ راؤ رکن اسمبلی بھدراچلم شامل ہیں۔ ٹی بھدراچلم نے دو یوم قبل ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی اس کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی نے جو ملاقاتیں کی تھیں ان کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائیوں پر ارکان اسمبلی کہہ رہے ہیں کہ حلقہ جات میں ترقیاتی کاموں کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کیلئے وہ ملاقات کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کانگریس حکومت سے بی آر ایس ارکان اسمبلی کی خاطر خواہ تعداد جمع ہونے کے بعد یکساں پارٹی میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے کیونکہ اگر کم تعداد میں ارکان اسمبلی پارٹی تبدیل کرتے ہیں تو انہیں مخالف پارٹی سرگرمیوں کی وجہ سے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ کے یادیا کی ملاقات کے بعد بھی یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں۔3