رکن اسمبلی کورٹلہ ڈاکٹر سنجے کی بینائی کمزور

   

ڈاکٹر جے کرشنا راؤ کیخلاف تبصرہ پر کانگریس قائدین کا ریمارک

کورٹلہ۔ 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی کورٹلہ ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کی آنکھوں کی بینائی کمزور ہوچکی ہے۔ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار سے مفت آپریشن کروائیں۔ کانگریس قائدین نے یہ بات کہی۔ صدر بی سیل ضلع جگتیال بگڈم وینکٹیش گوڑ، صدر منڈل کانگریس بی انجی ریڈی، سابق صدر منڈل کانگریس کنتم راجم، نعیم، ترملا گنگا دھر صدر کانگریس نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کا یہ کہنا کہ کرشنا راؤ کون ہیںت انہیں نہیں معلوم ان کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ جبکہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کو ہمیشہ دستیاب رہتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اپنا رول ادا کرنے والے شخص جواڈی کرشنا راؤ جیسے شخص کے بارے میں غیرمناسب تبصرہ کرنا حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے عوام کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی جواڈی رتناکر راؤ سے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کا ہر فرد واقف ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر سنجے سے کہا کہ غرور و تکبر کی باتیں کرنا بند کرتے ہوئے عوام کو فائدہ پہونچانے والے کام کریں۔ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کیلئے کوشاں رہنے والے جواڈی کرشنا راؤ کے تعلق سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس اجلاس میں کانگریس کے مختلف قائدین نے شرکت کی۔
l٭l کلیان لکشمی، شادی مبارک اسکیموں پر عمل آوری پر بی آر ایس قائدین کی جانب سے کئے جارہے غیرضروری اور جھوٹے پرچار ان کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ سابق بی آر ایس حکومت کے دور اقتدار میں کلیان لکشمی کو قانونی حیثیت نہ دیئے جانے کے سبب آج ہائیکورٹ میں قانونی مسائل اُٹھ کھڑے ہونے پر خود ان اسکیموں کو روک دیئے جانے کا جھوٹا پرچار کیا جانا شرم کی بات ہے۔ انہوں نے بی آر ایس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کلیان لکشمی، شادی مبارک اسکیموں پر بی آر ایس مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی طرح کی خامیوں کے بغیر مناسب طریقہ سے بی آر ایس حکومت کی جانب سے احکامات جاری کرنے پر آج اس طرح کے حالات پیدا نہ ہوتے۔ نرسا ریڈی نے یہ بات کہی۔ نرسا ریڈی نے کہا کہ کلیان لکشمی، شادی مبارک اسکیوں پر عمل آوری پر کانگریس پابند عہد ہے۔