صحیح دیکھ بھال کے فقدان اور اسٹوریج کے مسائل ۔ مرمت یا نئے کیمروں کی تنصیب ضروری
حیدرآباد24 جنوری (سیاست نیوز ) ریاست میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمرے مختلف وجوہات کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد ریکارڈنگ کرنے کے قابل نہیں رہے ۔ پولیس نے جرائم پیشہ فراد کو پکڑنے یا ان پر نظر رکھنے نصب کئے تھے۔ ان کیمروں کی صحیح دیکھ بھال نہ ہونے اور اسٹوریج کے مسئلہ کی وجہ سے بھی ریکارڈنگ نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ فرد کو بچنے میں آسانی ہو رہی ہے ۔ کانگریس کے اقتدار پر آنے کے بعد سینئر پولیس آفیسرس نے یہ مسئلہ کو حکومت کی نوٹس میں لایا جس کے بعد ریاست بھر میں 53,651 نئے سی سی ٹی وی لگائے گئے۔ پولیس حکم کے مطابق مجموعی طور پر انہوں نے مختلف مقامات پر 11,64,645 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں جس سے جرائم پر روک تھام کی جاسکے اور جرائم کا پتہ لگایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 40 فیصد سی سی ٹی وی باقاعدگی سے دیکھ بھال نہ ہونے سے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں ۔ پولیس نے رہائشی کالونیوں، اپارٹمنٹس، گیٹیڈ کمیونٹی اور کمرشیل کامپلکس اور دوکانات میں سی سی ٹی وی لگانے کی تاکید کی ۔ ان کی دیکھ بھال کی ذمہ دری انہیں سونپی گئی۔ پولیس نے حساس مقامات کی نشاندہی کرکے ان کے سی سی ٹی وی کمانڈ کنٹرول رومس سے جوڑ دیئے۔ ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر نے ریاست میں امن و امان کے مسائل پر تمام ایس پیز اور کمشنروں کے ساتھ حالیہ جائزہ اجلاس میں سی سی ٹی وی کے متعلق دریافت کیا تو پتہ چلا کہ بہت سے سی سی ٹی وی کام نہیں کررہے ہیں۔ ان کی مرمت یا نئے سی سی ٹی وی لگنے کی ضرورت ہے جس کیلئے فنڈس کی بھی ضرورت ہے۔ سی سی ٹی وی نہ ہونے سے جرائم پر قابو پانے کی مجرموں کو پکڑنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور تاخیر بھی ہو رہی ہے۔ پولیس نے کئی مقامات پر چہرے کی شناخت کی خصوصیت کے ساتھ لگ بھگ 1500 سی سی ٹی وی نصب کئے ہیں۔ جو نقاب پوش افراد کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ یہ کیمرے حساس مقامات جیسے ریلوے سٹیشن، بس اسٹیشن اور دواخانوں کے اطراف لگائے گئے ہیں ۔ ش