ریاستی وزیر ناگیشور راؤ نے گاندھی بھون میں عوامی مسائل کی سماعت کی

   

حیدرآباد ۔29 ۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے آج کانگریس ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں عوامی سماعت پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے عوامی مسائل کی سماعت کی۔ ناگیشور راؤ نے تقریباً دو گھنٹے تک سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین درخواست گزاروں کی تحریری درخواستوں کو قبول کیا اور مختلف عہدیداروں سے فون پر ربط قائم کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ اندرا بھون میں ریاستی وزراء سے ملاقات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ناگیشورراؤ نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے صدرپردیش کانگریس نے یہ منفرد پروگرام شروع کیا ہے جہاں شہر اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مسائل کے ساتھ رجوع ہوتے ہیں۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات کی منظوری کیلئے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ اندراماں ہاؤزنگ کے لئے شہر کے کئی افراد نے اپنی درخواستیں پیش کیں۔ ناگیشور راؤ نے کہا کہ گاندھی بھون میں درخواستوں کی یکسوئی کیلئے باقاعدہ سسٹم تیار کیا گیا ہے جو محکمہ جات کو نمائندگیاں روانہ کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کی مساعی کرتے ہیں۔1/k/m/b