ریمیڈیسیور و دیگر انجکشن کی بلیک مارکیٹنگ پر دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد: کووڈ ۔19 کے اینٹی وائرل انجکشن ریمیڈیسیور اور کونفیر ٹائیلٹس کی بلاک مارکیٹنگ کرنے والے دو افراد کو میڑپلی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایک اطلاع پر میڑپلی پولیس نے ڈاگ انسپکٹرکے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل دوکان پر دھاوا کیا اور دو افراد 29 سالہ کے انجن کمار ساکن آلیر اور 35 سالہ بھاسکر راؤ ساکن ناچارم کو گرفتار کرلیا ۔ بھاسکر راؤ میڈی لائینس میڈیکل میڑپلی دوکان کا مالک بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 2 ریمیڈیسیور انجکشن اور کولفیر گولیوں کو ضبط کرلیا اور ان کے سیل فونس بھی ضبط کرلئے ۔ مریضوں کی ضروریات کی آڑ میں ان انجکشن کو زائد قیمت پر فروحت کر رہے تھے اور فی انجکشن 30 ہزار روپئے میں فروخت کر رہے تھے ۔