راہول گاندھی اور کانگریس چیف منسٹر سے ملاقات، راہول گاندھی کے وزیراعظم بننے کا یقین
حیدرآباد ۔18۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے آج کیرالا کے نئے چیف منسٹر وی ڈی ستیشن کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی ، جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی ، چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا ، ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار ، چیف منسٹر ہماچل پردیش سکھویندر سنگھ سکو اور چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر بھوپیش بھگیل اور دوسروں نے شرکت کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر راہول گاندھی اور دیگر ریاستوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ اپنی تصاویر سوشیل میڈیا میں وائرل کرتے ہوئے دوستوں کے یکجا ہونے اور ملاقات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ راہول گاندھی ایک دن ہندوستان کے وزیراعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں اور دوستوں کی ایک یادگار ملاقات کیرالا میں ہوئی اور ہر کسینے امید اور نئے جذبہ کو دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے جذبہ کے ساتھ ملک میں عوام کی خدمت جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ کیرالا اسمبلی انتخابات کی کانگریس مہم میں ریونت ریڈی نے اہم رول ادا کیا اور ان کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجہ میں کانگریس کے اقتدار کا ہائی کمان نے اعتراف کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کیرالا میں انتخابی مہم کی نگرانی کی اور سرکردہ قائدین کے جلسوں اور ریالیوس کے پروگراموں کو قطعیت دی تھی۔ 1/k